تازہ ترین خبریں

شمال مغربی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ۱۰۰ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلیا

صوبہ فاریاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک مقامی پولیس کمانڈر نے ۱۰۰ سپاہیوں کے ہمراہ طالبان میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، شمال مغربی افغانستان کے صوبہ فاریاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس کمانڈر نے کابل حکام سے غداری کرتے ہوئے ۱۰۰ سپاہیوں اور ہتھیار سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔

فاریاب صوبے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ”درہ زنگ” نامی علاقے کے شہر ”گرزیوان” میں پولیس کے ایک سو سے زائد اہلکاروں نے ہتھیار سمیت طالبان میں شامل ہو کر افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرزیوان نامی شہر کے پولیس کمانڈر کے صوبے کے گورنر سے شدید اختلافات تھے جس کی بنا پر انہوں نے تمام سپاہیوں سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرکے پولیس کے خلاف جنگ کا اعلان کیاہے۔

فاریاب میں صوبائی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار سیکیورٹی فورسز کے آپس میں شدید جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب فاریاب صوبے کے پولیس کمانڈر کے ترجمان «عبدالکریم یورش» نے طالبان میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے صرف سیکیورٹی فورسز کے ۱۵ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی عوامی فورسز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اپنے تمام مسلح افراد سمیت طالبان میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت کے ساتھ بغاوت اور غداری کابل حکام کے لئے نہایت سنگین مسئلہ ہے، گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار طالبان سے جاملے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق صوبہ ھلمند اور ارزگان سے تھا۔

دوسری جانب طالبان نے متعدد دیہاتوں پر قبضہ کرکے افغان فورسز کا محاصرہ کرلیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close