تازہ ترین خبریں

عفرین: اسپتال پر ترک لڑاک طیاروں کا فضائی حملہ ۱۵ افراد جاں بحق

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عفرین میں ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے ایک اسپتال پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے عفرین کے کرد نشین علاقے کے ایک اسپتال پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ۱۵ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے عفرین شہرکے واحد اسپتال پر بمباری کی ہے تاہم مرنے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ وہ مریض تھے یا اسپتال کا عملہ۔

ھاوا نامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک فوج کی بمباری سے متعدد نہتے شہری جاں بق ہوگئے ہیں اب تک ۱۵ افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ عفرین کا واحد اسپتال تھا جس میں عام مریضوں کے علاوہ جنگ میں زخمی افراد کا بھی علاج کیا جاتا تھا۔

دوسری طرف ترک حکام نے اسپتال پر حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے فوج نے کسی بھی اسپتال پر بمباری نہیں کی۔

عفرین میں صحت عامہ سے متعلق اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترک فوجوں کے حملوں میں اب تک عفرین میں سینکڑوں نہتے شہری بھی مارے گئے ہیں جبکہ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کے عفرین نامی علاقے میں 20 جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جسے شام کی حکومت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عفرین کے شہریوں کا کہنا ہےکہ یہ علاقہ شام کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہم ترک فوج اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کو شہر پر تسلط کی اجازت نہیں دیں گے اور جارحین کو ذلت و رسوائی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close