تازہ ترین خبریں

دیرالزورمیں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری ۵۰ سے زائد عام شہری شہید


شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحادی افواج نے حملہ کرکے درجنوں عام شہریوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 50 سے زائدعام شہری شہید ہوگئے ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی افواج نےمشرقی دیرالزورمیں پناہ گزینوں کی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی افواج نے پیر کے روز مشرقی دیر الزور میں الباغو نامی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج تکفیری دہشت گردوں کو متعدد بار سہولتیں فراہم کرچکی ہیں۔
شامی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب بشارالاسد حکومت کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر سے دہشت گرد شام لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ شام میں موجود داعشی تکفیری دہشت گردوں کا تعلق دنیا کے متعدد ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close