تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستانی ججزز کی تربیت اب سعودی عرب کرے گا!!!!!

پاکستان بھرسے 82 ججزز پر مشتمل ایک اعلی سطحی گروہ سعودی عرب کا تربیتی دورہ کرے گا!!!
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوروفا قی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے 82 ججز آئندہ ماہ کے وسط میں سعودی عرب کا مطالعاتی دورہ کریں گے۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کریں گے، تربیتی دورہ کا اہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی نے محمد بن السعوداسلامک یونیورسٹی ریاض کے تعاون سے کیا ہے۔
اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدریویش نے بتایا ہے کہ دو ہفتے پر مشتمل دورہ کے دوران پاکستانی ججز کو اسلامی فقہ کے مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کی جائیگی۔ اس دوران مختلف علمی موضوعات پر مکالمے اور مذاکرے بھی ہونگے۔
واضح رہے کہ اس قسم کے دوروں سے پاکستانی عدالتوں میں ایک خاص مکتب کے نقطہ نظر کے مطابق فیصلے ہوں گے جو ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close