تازہ ترین خبریں

ہیومن رائٹس واچ نے بھی آیت اللہ نمر باقر نمر کو پھانسی دیکر شہید کیے جانے کی شدید مذمت کی

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر سارا لی وٹسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر نمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت غیر منصفانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر نمر کی سزائے موت سے خطے میں فرقہ وارانہ کشید گی کو ہوا ملنے کے علاوہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔ ہیومن رائٹس واچ نے کی ڈائریکٹر نے کہا کہ اجتماعی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد سے سعودی عرب کے انسانی حقوق کا ریکارڈ پہلے سے بھی زیادہ مخدوش ہو گیا ہے۔ سارا لی وٹسن نے کہا کہ مشرقی سعودی عرب میں امن و استحکام کا دارومدار منظم متعصبانہ پالیسیوں کے خاتمے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ نمر باقر نمر ، سعودی عرب میں مخالفین کے قتل اور ناانصافیوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے رہنما تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close