تازہ ترین خبریںدنیا

شامی فوج نے اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں المزہ ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمشق کے مضافات میں اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں اور المزہ ائرپورٹ پربھی میزائل گرے ہیں۔
سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آنے والے تمام میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی دمشق کے مضافات میں ان کے جنگی طیاروں نے ایران اور شیعہ ملیشیاء کا ایک تحقیقاتی مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد ذرائع ابلاغ سے اسرائیلی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close