تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

بھارت، پاکستان کے خلاف جنگ کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے،عمران خان


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے خلاف جنگ کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اگرحملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپورجواب دینے پرمجبور ہوگا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی، اب سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، بھارت نے پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افراد کی زندگی داؤ پرلگی ہوئی ہے، ہمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کو آباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے بھارت، پاکستان کے خلاف جنگ کے بہانے ڈھونڈے گا، اگرحملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپورجواب دینے پرمجبور ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 جوہری قوتوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس وقت جونازک صورت حال ہے وہ دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 14 اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امبیسیڈربن کر کشمیر کی آواز دنیا میں اٹھاؤں گا۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود رائے دہی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ساری دنیا میں پیغام جائے گا کہ جہاں کمزور اور طاقت ور کی لڑائی ہو وہاں طاقتور کی حمایت کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close