تازہ ترین خبریں

صوبہ فراہ میں طالبان نے اطالوی فوج کا حملہ پسپا کردیا

افغانستان کے صوبےفراہ میں طالبان اور غیرملکی فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد اطالوی فوج نے پسپائی اختیار کی ہے۔

نن تک آسیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اطالوی فوج کے دستے افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے صوبہ فراہ پہنچے تھے تاہم طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اطالوی فوج نے میدان جنگ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے صوبہ فراہ کا دو ماہ سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔

طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر افغان سیکیورٹی فورسز اور غیرملکی افواج نے طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا تاہم طالبان کی شدید مقاومت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اور طالبان جنگجووں کے درمیاں اس علاقے میں ۱۶ دنوں سے جھڑپیں جاری تھیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں کم ازکم ۱۳ اطالوی فوجی ہلاک اور ۲۲ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج بدترین شکست کے بعد پسپا ہو کر فرار ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close