تازہ ترین خبریں

یورپ کا میانمار کے جنرلوں پر پابندی لگانےکا اعلان

 یورپ نے میانمار کے کئی جنرلوں پر میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے غارت و غارت میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے وزراء نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جرم میں متعدد جنرلوں پاپندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے وزراء نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل میں براہ راست ملوث یا معاونت کے جرم میں میانماری فوج کے کئی جنرلوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں یورپ تک رسائی سے محرومی اور دیگر معاشی مشکلات کا سامنا ہو گا۔ اس کے علاوہ میانمار کو اسلحے کے فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کو یورپی یونین کے وزراء نے موگرینی سے مطالبہ کیا تھا کہ میانمار کے ان فوجی جنرلوں کی فہرست تیار کی جائے جو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں راکھین کے روہنگیا مسلمانوں کو ’’روئے عالم کی مظلوم ترین اقلیت‘‘ قرار دے رکھا ہے۔

 بنیادی انسانی حقوق تو دور کی بات انہیں تو خود کو ملک کا شہری کہلانے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ میانمار غالباً دنیا کا واحد ملک ہے جو محض مذہبی عناد کی وجہ سے اپنے شہریوں کو شہری تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

 برمی بودھوئوں کا خیال ہے کہ چونکہ مسلمان یہاں غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے آئے اس وجہ سے انہیں خود کو ملک کا شہری کہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اس لیے بار بار مسلمانوں کے خلاف میدان جنگ سجایا جاتا ہے تا کہ مسلمان یہاں سے واپس ہجرت کرکے اپنے ملکوں میں چلے جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد یہاں سے ہجرت کرکے بنگلا دیش کے ساحلی علاقوں پر پناہ لینے پر مجبورہوگئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close