تازہ ترین خبریں

عراق روس سے طیارہ شکن نظام ایس ۴۰۰ خریدے گا

ذرائع کے مطابق عراق روس سے دنیا کے خطرناک ترین طیارہ شکن نظام ”ایس 400” کی خریداری کی کوشش کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ عراق روس سے دنیا کے خطرناک ترین طیارہ شکن نظام ”ایس 400” کی خریداری کے لئے مذاکرات کررہا ہے۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے اعلان کیا ہے کہ عراق روس سے دنیا کا جدید ترین طیارہ شکن نظام خریدنے کا خواہاں ہے جس کے بارے میں جامع مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ روس یہ نظام پہلے ہی مختلف ممالک کو فروخت کرچکا ہے۔

 خیال رہے کہ سابق سوویت یونین کے زمانے میں بنایا گیا یہ فضائی دفاعی نظام بہت اہم ہے کیونکہ یہ ہر طرح کے حملہ آور طیاروں کو 400 کلومیٹر فاصلے پر ہی دورانِ پرواز تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس اس ایئر ڈیفنس سسٹم کا کوئی توڑ نہیں اور جدید ترین لڑاکا طیارے بھی اس سے نہیں بچ سکتے۔علاوہ ازیں ایس 400 سسٹم اس لیے بھی مغربی ممالک کےلیے خوف کی علامت ہے کیونکہ یہ بیک وقت 80 اہدف تک کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ یہ اپنے ہدف کی تباہی کو یقینی بنانے کےلیے اس پر یکے بعد دیگر دو میزائل داغتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close