تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے برہان وانی کا قریبی ساتھی شہید


مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے برہان وانی شہید کا ساتھی شہید ہو گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید کشمیری کی شناخت ذاکر موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاکر موسیٰ آزادی پسند کشمیری رہنما شہید برہان وانی کا قریبی ساتھی تھا۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پٹرولنگ پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے سے اُڑا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close