ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

بھارت کا ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ


اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روک دی ہے۔
بھارتی سفیر برائے امریکا ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیرمعمولی کمی لاچکا تھا، تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کاحجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا،جبکہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزویلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔
بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطورتھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close