تازہ ترین خبریںخبریں

پی ٹی آئی دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

اسلام نیوز کے مطابق سعودی سفیرسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مشیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

مشیر برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بزنس پلان کے حوالے سے مرتب کردہ دستاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاری، صنعتکاری اور کاروبار کا حب بنایا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close