تازہ ترین خبریں

سری نگر کی جامع مسجد 4 ماہ بعد کھول دی گئی

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کو آرٹیکل 370 کی معطلی کے 4 ماہ 13 دن بعدنمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی جامع مسجد سے اچانک اذان کی آواز سن کر کشمیریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مسجد میں نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیوبدستور جاری ہے۔ 

مسجد کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر رہے تو جامع مسجد میں نمازیں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب کشمیریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمعے کو شاید مسجد میں نماز نہ ادا کرنے دی جائے۔

ادھر سری نگر میں کشمیری صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیاں 137 ویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ ان 4 ماہ کے دوران کشمیر کی معیشت کو 178 ارب 78 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close