تازہ ترین خبریںخبریں

عدالت عظمیٰ کے سربراہ قاضی آصف سعید کھوسہ آج سبکدوش ہوجائیں گے

پاکستانی عدالت عظمیٰ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

اسلام نیوز کے مطابق پاکستانی عدالت عظمی کے موجودہ سربراہ کی آئینی مدت پوری ہوگئی ہے 21 دسمبر کو جسٹس گلزار نئے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا، انہوں نے چیف جسٹس بننے کے بعد کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آرمی چیف مدت تعیناتی کیس سمیت نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا اور پاناما اسکینڈل سمیت اہم مقدمات کی بھی سماعت کی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں آج فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا، جبکہ سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ بھی ہوگا

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close