تازہ ترین خبریںپاکستان

تکفیری دہشت گرد ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا، روسی میڈیا


روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا 48 سالہ سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔
پینٹاگون کے سینئر عہدیدار کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
پینٹاگون ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔
نیوزویک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بغدادی کے مارے جانے کی مزید تصدیق ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے متعدد دعوے سامنے آئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close