اسلامی بیداریایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

رحمت للعالمین حضرت رسول اکرم کی رحلت اور امام حسن مجتبی کی شہادت پر پورا عالم اسلام سوگوار


پیغبراکرم حضرت محمد مصطفی ص کی رحلت اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی کے یوم شہادت پر پورا عالم اسلام سواگوار ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں رسول خدا (ص) کا یوم رحلت اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے کل رات سے شروع ہونے والا عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔ بعض شہروں میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔
حضرت رسول و نواسہ رسول (ع) کی رحلت و شہادت کےسلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی کثیر تعداد موجود ہے اور روضہ رضوی کے تمام صحن اور راہداریاں عقیدت مندوں سے چھلک رہی ہیں۔ ارد گرد کی تمام شاہراہوں پر لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں نوخہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب رواں دواں ہیں اور آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رے ہیں۔
قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ملکی اورغیر ملکی زائرین جمع ہیں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قم المقدسہ کے بعض علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جو بارگاہ حضرت معصومہ پہنچ کر ختم ہوں گے۔
دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی اور امامزادہ صالح علیہ السلام کا روضہ زائرین سے بھرا ہوا ہے اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔
تہران کی تمام مساجد و امامبارگاہوں اور اہلبیت علیھم السلام کی برگزیدہ ہستیوں کے روضوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار، رسول اور آل رسول کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close