ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر حسن روحانی ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ترکی پہنچ گئے۔
صدر حسن روحانی ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے پانچواں دور میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین ،ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر اردوغان شرکت کریں گے۔
سہ فریقی اجلاس میں باہمی تعلقات کے علاوہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر روحانی ترکی اور روس کے صدور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس آج 16 ستمبر بروز پیر کومنعقد ہو رہا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close