تازہ ترین خبریںدنیا

مغربی افغانستان کے «آبکمری» شہرپر طالبان کا قبضہ


ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بادغیس کے ابکمری شہرپر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کومکمل طورپر بےدخل کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے آغاز ہوتے ہی افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے ابکمری نامی شہرپر قبضہ کرکے سیکیورٹی فورسز کو مکمل طورپر بے دخل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بادغیس صوبے پر طالبان کے حملے جاری ہیں اور ابکمری شہری کے علاوہ بالامرغاب شہرپر بھی قبضہ ہوسکتا ہے۔
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابکمری شہر کے تمام سرکاری عمارتیں اور چک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری طرف کابل حکام نے ابکمری شہرپر طالبان کے قبضے کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے شہر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہی ہے۔
روزنامہ ”ویسا” نے خبردی ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم ۱۰۰ افغان ہلاک اور200 سے زائد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
بادغیس صوبائی کونسل کے چیئرمین نے «عبدالعزیز بیگ» نے کہا ہے کہ مرغاب شہر میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسزکے 50 اہلکار مارے گئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close