ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاک ایران تجارتی حجم میں چار ماہ کے دوران 46فیصد اضافہ ہوا، مہدی ہنر دوست

پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 46 فیصد اضافہ ہواہے، نئی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اہداف کے حصول، بنکنگ چینلز و دیگر سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
ایرانی سفیر نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام اور عوام عالمی سامراج کی تمام تر سازشوں اور مشکلات کے باوجود بھی انقلاب ایران کے بنیادی اصولوں پر کاربند ہیں۔
اس سے قبل چیمبر آف کامرس کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خان خلجی، صدر چیمبر آف کامرس جمعہ خان بادیزئی، سنئیر نائب صدر صلاح الدین خلجی،پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ولی محمد نورزئی، فیڈریشن آف کامرس کے حاجی عبداللہ اچکزئی، سابق سنئیر نائب صدر محمد ایوب خلجی، حاجی فوجان بڑیچ و دیگر نے ایرانی سفیر اور ان کے وفد میں شامل افراد کا استقبال کیا۔
چیمبر آف کامرس کے سابق سنئیر نائب صدر حاجی ایوب خلجی نے چیمبر آف کامرس کی سالانہ کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیااور کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کی روز اول سے کو شش رہی ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو روز افزوں ترقی ملے بلکہ ہماری کوشش ہو گی کہ 14 اور 15 اکتوبر کودوطرفہ تجارتی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
انہوں نے چین کے طرز پر ایران کے ساتھ ایف ٹی اے آزاد تجارتی معاہدہ کی بھی تجویز دی۔
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر مہدی ہنر دوست نے مزید کہا کہ انہیں بلوچستان اور کوئٹہ آمد پر انتہائی خوشی ہوئی ہے آج کا یہ پروگرام اور ملاقات دوستی کے آغاز کا دن ہے ہم آج ایسے نکات کو بیان کریں گے جو قابل بحث و عمل ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں موجودہ حالات اور ناخوشگوار صورتحال کے پیچھے عالمی سامراج کا ہاتھ ہے اس وقت ایران عالمی سامراج کے مقابلے کی قیمت ادا کر رہا ہے، آزادی اور استقلال کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے عالمی سامراج مختلف حوالوں سے ہم پر حملہ آور ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے چار دہائیوں سے ایران کے خلاف ہر طرح کی سازشیں کی ہیں جن میں عراق کے ساتھ 8 سالہ جنگ، اقتصادی پابندیاں اور دہشتگردی کے واقعات شامل ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی ایرانی قوم اور اس کے قائدین اسلامی انقلاب ایران کے بنیادی اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیسری قوت کے منتظر نہیں بلکہ ایران اپنے معاملات اپنے ہمسائیوں کے ساتھ مل بہتر بنائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close