تازہ ترین خبریںپاکستان

پہلا سال استحکام پاکستان، اگلا سال تعمیر وترقی کا ہوگا، فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پہلے برس ملک کواستحکام دیا، دوسرا سال تعمیروترقی کا ہوگا۔
پی ٹی آئی حکومت کی میڈیا ٹیم نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، یوسف بیگ مرزا، سیف اللہ نیازی اور پارٹی ورکرز، میڈیا اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیرکو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنت اورعزم سے قائداعظم کے پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ حکومت کا ایک سال استحکام پاکستان کا سفر ہے جبکہ آئندہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہوگا۔
متوسط طبقے کی فلاح کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا۔ خزانہ واقتصادی امور ڈویژن اورریلوے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ پاکستان پوسٹ اوراین ایچ اے بہترین کارکردگی کے باعث منافع بخش ادارے بن گئے۔ وزارت توانائی نے گردشی قرضوں میں نمایاںکمی کی ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلیے 175 ملکوں کے لیے آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ ایف بی آرنے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان کمزور، پسے ہوئے اور مستحق شہریوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ موجودہ حکومت نے مدارس اصلاحات میں کامیاب پیش رفت کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی وی میں اصلاحات کی گئی ہیں اور اب یہ منافع بخش ادارہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے خبروں کے عالمی اداروں سے روابط میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ اس سے بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جیسے مسئلہ کشمیر اجاگرکیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ نیا پاکستان کمزور، پسماندہ اور مستحق شہریوں کے حقوق کا محافظ ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے18،18 گھنٹے کام کرکے ہر وزارت میں اصلاحات کیں۔
مستقبل کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپنی پالیسیوں اور اصلاحات سے ریڈیو پاکستان کو بھی ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے تاکہ وہ 22 کروڑ عوام کی حقیقی آواز بنے۔انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن اشتہارات کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور بیرون ملک افسران کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی۔
وہ تحریک انصاف حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close