تازہ ترین خبریں

سکردوروڈ منصوبے پرغورکیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کااہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد(غلام عباس سے) گلگت سکردوروڈکی تعمیرکے معاملے پرغور کرنے کے لئے سی ڈی ڈبلیوپی کاخصوصی اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق اس بات کاقوی امکان ہے کہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں سکردوگلگت روڈمنصوبے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں روڈکی لاگت کے تخمینے پردوبارہ غورہونے کے بعد نظرثانی شدہ لاگت اوردیگر معاملات کوحتمی شکل دی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت ترقیات ومنصوبہ بندی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کی حکومت اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ اہم منصوبے کی لاگت اور دیگر معاملات پراتفاق رائے پائی جاتی ہے۔لہذا اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی۔ سی ڈی ڈبلیوپی کی منظوری کے بعد گلگت سکردوروڈ سے متعلق خدشات دور ہوجائیںگے اور تعمیر یقینی ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے مرکزی حکومت پر زوددیا تھا کہ مذکورہ منصوبہ ایک دیرینہ مطالبہ ہے اورسٹریٹجک اہمیت کاحامل یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے روڈتقریباً ناقابل استعمال ہوچکا ہے واضح رہے گلگت،سکردو روڈ منصوبے کا اس سے قبل تخمینہ 40ارب روپے لگایاگیا تھا وفاقی حکومت نے اس پر اعتراضات لگارکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری شرکت کریںگے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close