تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان کے کولیان نامی اہم علاقے پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے صوبے فاریاب میں حکام کا کہنا ہے کہ کولیان نامی اہم اور اسٹریٹجک علاقے پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طور پر بے دخل کردیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ فاریاب کے نہایت اہم علاقے کولیان پر طالبان نے قبضہ کرکے افغان سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

صوبہ فاریاب کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے علاقے پر حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے کم ازکم ۴۰ افراد کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔

آریانا نیوز کے مطابق طالبان جنگجووں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے کئی بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری ہتھیاروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ۲۵۰ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close