تازہ ترین خبریںپاکستان

ایرانی وزیرخارجہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کے لئے  کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں-

شیعہ ان اسلام: وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستانی اعلی حکام سے ملاقات اور باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کے لئے کل بدھ کے دن ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں-

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ ظریف کا دورہ پاکستان ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کے ۹سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وفد پاکستانی حکام سے دہشت گردی سمیت خطے کے اہم سیاسی اور اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کرے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں نے کئی ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو گولیاں مار کرشہید کردیا تھا جس پر ایران نے  پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close