تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پربات چیت

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا اور گزشتہ روز ہی بھارتی لوک سبھا نے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی۔
پاکستان اور چین نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑے گا، سربراہان مملکت سے بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا جائے گا، عالمی عدالت انصاف میں بھی کیس لے کر جائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close