تازہ ترین خبریں

شدت پسند ہندووں کی ہندوستان کی ایک مسجد کی اہانت

رپورٹ کے مطابق شدت پسند ہندووں نے حال ہی میں ہندوستان کی ریاست تلنگانا کے صوبے محبوب نگر میں واقع رحمانی مسجد پرپتھر مارکراسے کےشیشے توڑدیے ہیں جس کی وجہ سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اس واقعہ کے بعد مسلمان راہنما فوری طورپر مسجد میں آئے اورانہوں نے مسجد پرحملہ کرنے میں ملوث عناصرکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلمان راہنماوں نےمسلمان وکیل محمد عبدالہادی کی سربراہی میں ایک درخواست لکھے کرصوبے کے پولیس سنٹرمیں جمع کروا دی ہے۔
مسلمانوں نے اس توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ان شدت پسند مجرموں کے خلاف ضروری اقدامات انجام نہیں دیتی ہے؛ کیونکہ دو مہینے قبل بھی اس مسجد کے لاوڈ اسپیکر چوری ہوگئے تھے اورمسلمانوں نے چوروں کے خلاف درخواست دی تھی لیکن پولیس نے اس کیس پرکسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
سعادت اللہ حسینی، محمد عبدالجبار،محمد عبدالرحمن،وکیل مسعود بن احمد ذاکر،محمد الیاس اورکچھ مسلمان راہنماوں نے اس درخواست پردستخط کیے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close