تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کےصدر شوکت مرزیو سے ملاقات کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر ان کا ازبک وزیردفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار استقبال کیا۔

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر  شوکت مرزیو سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ علاقائی،‌ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ازبک صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔

ازبکستان کے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبک وزیر خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close