تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کا قانون بھارتی قانون سے زیادہ بہتر اور پختہ ہے، چیف جسٹس

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں پرمبنی ہے، غیر ملکی قوانین اور پاکستان کے قوانین میں مماثلت نہیں ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں پرمبنی ہے، غیر ملکی قوانین اور پاکستان کے قوانین میں مماثلت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ایک کیس کی سماعت کے دوران بھارتی عدالت کے فیصلوں کا حوالہ دینے پر برہم ہوگئے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران وکیل نے بھارتی عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کی۔

اس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وکیل پر برہم ہوگئے اور بھارتی عدالت کے فیصلوں کی پیپربک اٹھا کر ایک طرف رکھ دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کا قانون خاصا پختہ ہوچکا ہے، بھارت کے قوانین اور عدالتی فیصلے سپریم کورٹ میں پیش نہ کیے جائیں، صرف پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کی جائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں پر بنا ہے، غیر ملکی قوانین اور پاکستان کے قوانین میں مماثلت نہیں ہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھارتی عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے والے وکیل نے معذرت کرلی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close