تازہ ترین خبریں

صہیونی فوج کا نہتے فلسطینی مسلمانوں پر حملہ متعدد افراد گرفتار

صہیونی غاصب فوج نے مغربی کنارے میں نہتے مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج نے آج بروز بدھ کو مغربی کنارے میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد نہتے شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے نابلس، الخلیل، بیت لحم، رام االله و سلفیت نامی علاقوں میں  نہتے فسلطنیوں کے خلاف کارروائی کرکے ۱۰ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج اسرائیلی غاصب فوج الاغوار نامی فلسطینی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close