تازہ ترین خبریں
عراق کا شہر فلوجہ فوج کے مکمل محاصرے میں+ تصاویر

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورس نے عراق کے شہر فلوجہ کے شمالی سمت واقع ’’البوشجل‘‘ علاقے کو دھشتگردوں سے آزاد کروانے کے بعد فلوجہ کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
اس فوجی آپریشن کے کمانڈر عبد الامیر الشمری نے سومریہ نیوز سے گفتگو میں کہا: البوشجل علاقے کو مکمل آزاد کر لیا ہے اور اس آپریشن میں داعش کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کی آزادی کے بعد فلوجہ شہر کو چاروں طرف سے اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
عراقی فوج کے اس کمانڈر نے کہا کہ عراقی فوج کو نقصان سے بچانے کے لیے فلوجہ شہر میں آپریشن بہت جلد شروع نہیں کیا جائے گا۔