تازہ ترین خبریںپاکستان

ترک پارلیمان میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان
کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترک پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔
جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے یکطرفہ طور پر خاتمے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔
دوران گفتگو قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے ترکش ہم منصب کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر منظور قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا۔
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی اور ملائشیا کے اسپیکرز سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرکے انہیں بھارت کے اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے امریکا، روس، یورپی یونین اور اسلامی ممالک میں خصوصی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close