تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش


واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کروں کو پاکستان میں سرماریہ کاری کی دعوت دے دی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی 23 جولائی کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہوگی۔
بعدازاں وزیراعظم عمران خان امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے اور امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close