اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

کلبھوشن کو جاسوس تسلیم کرنے کے باوجود کیس کی سماعت افسوسناک ہے، حامد موسوی


علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے طاقتور دہشت گردوں کو ریلیف دیتے رہے تو امن ناپید ہوجائے گا۔ عدالت کو بھارت کی درخواست کی سماعت نہیں کرنی چاہئے تھی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کلبھوشن کو دہشت گرد اور جاسوس تسلیم کرنے کے باوجود ویانا کنونشن کی چھتری فراہم کرنا افسوسناک ہے ۔ بریت مسترد کرنے کے عالمی عدالت کے فیصلے سے اتنا واضح ہو گیا کہ کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس دہشت گردتھا۔
سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں شلجموں سے مٹی جھاڑی۔ عالمی ادارے دہشت گردی کے بڑھاوا کا سبب ہیں۔
انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی کی سرکردگی میں عزاداروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران بھارتی جاسوسوں کو خیرسگالی کے تحت چھوڑتے رہے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی اور کرتار پور راہداری پاکستان کی خیر سگالی کی تازہ ترین مثالیں ہیں جبکہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف ناکردہ گناہوں کے الزام میں واویلا کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آغاز ہی سے بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close