تازہ ترین خبریں

موصل حملے میں ۱۰۰ عام شہری ہلاک، امریکی اعتراف

 امریکی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں مشرقی عراق کے شہر موصل پر کئے جانے والے امریکی حملوں میں ۱۰۰ سے زائد عام شہری ہلاک ہوگئے۔

شیعہ ان اسلام: السومریہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ موصل میں ہونے والے امریکی حملوں میں کم سےکم ۱۰۰ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں داعش کے خلاف کئے جانے والے فضائی حملوں میں کئی عمارتیں تباہ اور ۱۰۵ عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ماہرین کے تحقیقات کے مطابق ۲۵۰ کلوگرام کا ایک بم گرایا گیا جس کی وجہ سے تباہی مچی۔

جنرل میتھیو کا کہنا ہے کہ ایک عمارت میں ۱۰۱ اافراد لقمہ اجل بن گئے اور مزید چار افراد ساتھ والی عمارت میں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close