تازہ ترین خبریں

جرمنی بحرین میں فوری مذاکرات کا مطالبہ

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں دیرپا استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

شیعہ ان اسلام: المیادین نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے بحرین میں جاری سیاسی بحران کے لئے جامع مذاکرات پر زور دیاہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بحرینی سیاسی اختلافات کے حل کے لیے ایک دوسرے کا احترام اور صبر وتحمل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے بحرین میں قومی سطح پرمذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کو ملک میں طویل المدتی استحکام کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے علاقے الدراز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات تشویشناک ہیں۔

خیال رہے کہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے بحرینی انقلابی رہنما شیخ عیسی قاسم کے گھر پر داھاوا بول کر ۶ بحرینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا تھا۔

پچھلے اتوار کو بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عوامی مظاہروں میں زبردست شدت آگئی ہے

آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے شیخ عیسی قاسم پر دہشت گردی اور منی لانڈرنگ جیسے جھوٹے الزامات لگا کرایک سال قید اور ۲۶۵ میلین امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ منامہ کے علاقے الدراز کے باشندوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ پرامن مظاہرین پر بھی پر تشدد حملہ کیا ہے۔

الدراز میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے گیٹ کو گرا دیا ہے اور ان کے گھر پر حملہ کرنے سے  پہلے وہاں موجود ان کے حامیوں پر حملہ کردیا جس میں متعدد بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

بحرین کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کم سے کم ایک سو پچاس بحرینی شہریوں کو بھی گرفتارکرلیا ہے اور بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس کے اہلکار آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر تعینات کردیے گئےہیں۔

 یاد رہے کہ گذشتہ جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردئے جانے کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری الدراز میں ان کے گھر کے باہر ان کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا ہے-

 ادھر بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ باقر درویش نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الدراز سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں رونما ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری براہ راست بحرینی حکام ، امریکا برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر عائد ہوتی ہے-

 دوسری جانب لبنانی علما کی تنظیم نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکلیں-

بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں، بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close