تازہ ترین خبریں

افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے میں امریکی فوجی وردی اور اسلحے کا استعمال

داعشی دہشت گردوں نے افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے میں امریکی فوجی وردی اور اسلحے کا استعمال کیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ کرنے والے داعشی دہشت گردوں نے امریکی فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔

بعض افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی عمارت پر ہونے والے حملے کو نہایت مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس امریکی فوج کی وردی اور اسلحہ کہاں سے آیا؟

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان «نجیب دانش» کا کہنا ہے کہ حملے دوران استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی امریکی بکتر بند گاڑیوں کی طرح ہی تھی۔

ذرائع ابلاغ میں جاری شدہ تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں نے امریکی فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا، حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا  پڑا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل افغانستان میں داعشی دہشت گردوں کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل افغانستان میں خانہ جنگی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لہذا عراق اور شام میں شکست خوردہ انسان نما درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرکے اپنے ناپاک اھداف تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close