تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے علاقے طائف میں فائرنگ سیکیورٹی اہلکار ہلاک
سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ طائف کےعلاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
العالم نیوز چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے حساس علاقے طائف میں فائرنگ سے سعودی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد دو حملہ آور نیشنل گارڈ کے دفتر میں داخل ہوگئے۔
دوسری طرف بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اہلکار فائرنگ سے نہیں بلکہ چاقو کے وار سے ہلاک ہوا ہے؛لیکن آزاد ذرائع کے مطابق سعودی اہلکاروں پر باقاعدہ طور پر فائرنگ کی گئی ہے جس کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
سعودی حکام نے حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ طائف میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔