تازہ ترین خبریںپاکستان

اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام، صدرعارف علوی ہی ہونگے، پی ٹی آئی

اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی جب کہ پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے نام پر مسلم لیگ (ن) کا اعتراض مسترد کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو ہی صدارتی امیدوار بنانے کی خواہاں ہے جس کے لیے اس نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان سے بھی مدد مانگ لی۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متفق ہوں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کا نام آج سامنے آجائے گا۔

اس سے قبل فواد چوہدری دعویٰ کر چکے ہیں کہ صدراتی انتخاب کے لیے نمبرز پورے ہیں اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عارف علوی ہی صدر مملکت ہوں گے۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوانِ صدر کے نئے مکین کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی امیدوار ہیں تاہم اپوزیشن اتحاد ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close