تازہ ترین خبریںدنیا

عرب حکام فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں، البرادعی

عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی کا کہناہے کہ عرب ممالک فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔

البرادعی نے عرب ملکوں کے سربراہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی 200 میلین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی جانب سے امریکا کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

البرادعی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطینی مسلمانوں کے بارے میں امریکا کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close