تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان


گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کا کہناہےکہ جی بی کے حقوق کیلئے ملک گیر جدوجہد کا آغاز کریں گے۔

اسلام نیوز نےمقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ پرانے پیکج کو نئے نام سے دوبارہ لانے کی وفاقی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت اپنا کردار ادا کرے ورنہ کسی بھی غیرقانونی پیکج کے لائے جانے کے بعد کا احتجاجی سلسلہ پارٹی ساکھ کو بگاڑنے کا موجب بنے گا۔

 گلگت بلتستان صوبائی حکومت آئینی حیثیت کے تعین کے بارے وفاق میں عوامی نمائندگی کرے مثبت نمائندگی کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی مکمل تعاون کرے گی گلگت بلتستان اس وقت کسی اور آرڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مشترکہ رائے قائم کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اس بار گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے ملک گیر جدوجہد کا آغاز کریں گے گلگت بلتستان اسمبلی کے بعض ممبران اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کرتے ہیں جو عوام سے یکجہتی کیلئے گھڑی باغ نہیں آسکتے وہ اسلام آباد پارلیمنٹ کے باھر دھرنے کی بات کرتے ہیں کوئی پارٹی یا فرد اس قومی مسئلے پر اسلام آباد جانے کا ارادہ کریگی تو بھی اختلافات بھلا کر بھرپور ساتھ دیں گے لیکن یہ بازو بھی ہم نے آزمائے ہیں وقت آنے پر یہ کام بھی عوامی ایکشن کمیٹی ہی کرکے دیکھائے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close