تازہ ترین خبریںپاکستان

اب پاکستان میں بنیں گی بلند و بالا عمارتیں، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور و مرکز غربت کا خاتمہ ہے ،شہروں کو پھیلائیں گے نہیں اوپر لے کر جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ غریب کو صرف گھر نہیں ملے گا بلکہ اس سے 40 انڈسٹریز چلیں گی ، سب کو روزگار ملے گا ۔
انہوں نے شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے کی پالیسی کا اعلان کیا اور کہاکہ اب شہروں کی اوپر کے طرز تعمیر کی طرف لے کر جائیں گے۔
عمران خان کا کہناتھاکہ چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ، جب سے ہماری حکومت بنی ہے کوشش ہے کہ ملک کی پالیسیاں وہ بنیں جو نچلے طبقے کو اوپر اٹھاسکیں۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ فاٹا کے لیے اسپیشل پیکج رکھا گيا ہے ،ہماری پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ ہے ،یہ شروعات ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ کچی آبادیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے ڈيولپرز کو کمرشل سیٹ اپ کا کہیں گے ، اسی کے منافع کچی آبادی والوں کے لیے فلیٹ بنائیں اور انہیں سہولیات دیں ۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ اب پاکستان میں ہم نےشہروں کو پھیلنے نہیں دینا، اب شہروں کو اوپر لے کر جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ کمرشل ایریاز میں اجازت دیں گے جتنا مرضی عمارتوں کو اوپر لے کر جائیں ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close