ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے، ظریف

ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، تہران ریاض کی سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
اسلام نیوز نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ، ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے بی بی سی عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہیں، لیکن سعودی حکام کو ماننا پڑے گا کہ تہران ریاض میں امن وامان ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر بدقسمتی سے سعودی عرب دوطرفہ مذاکرات پر دلچسبی کا اظہار نہیں کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح اور شفاف رہا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے برطانوی حکومت کی جانب سے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا لندن نے اس اقدام کے ذریعے اکثر لبنانی شہریوں کو دہش گرد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا برطانوی حکام کی یہ پہلی غلطی نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایران کے متعلق اس قسم کی غلطیاں کرچکے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلامی جموریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری سے پاکستان سمیت پورے عالم اسلام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close