تازہ ترین خبریں

روس کی بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش

روسی صدر کے سینئر مشیر نے بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے سینئر مشیر نےایک بار پھر بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

روسی صدر کے مشیر اعلیٰ کارگنف کا کہنا ہے کی افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اس ملک میں بھارت اور روس کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکا افغان جنگ جیتے میں ناکام ہوچکا ہے ایسی حالت میں روس اور بھارت ہی کچھ کرسکتے ہیں۔

سرگئی کارگنف کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان فوج بھیجنے میں تاخیر نہ کرے تاکہ دہشت گردوں کا افغانستان میں ہی خاتمہ کیا جاسکے، اگر ہندوستان نے فوج نہیں بھیجا توانتہا پسند بھارت کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بھارتی فوج بھیجنے کا پاکستان سرسخت مخالف ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکام کوئی حتمی فیصلہ اب تک نہیں کرپائے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close