تازہ ترین خبریںپاکستان

قتل ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کوسزائےموت


رینجرزسندھ کی پروسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئےثبو ت اور دلائل کی روشنی میں جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر چھ نے دوملزمان محمد عامر عرف توتلا اورمشہود احمد انصاری عرف مسعود کو 31دسمبر 2010کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں محمد رضوان نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اورمقتول کے ورثا کو دو دو لاکھ روپے ادا کرنےکی سزا سنائی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محمد عامر اور عرف توتلا کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزادی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر عرف توتلا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور اسے رینجرز نے 11مارچ 2015کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھااور اس کی نشاندہی پر ملزم مشہود احمد انصار ی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close