تازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی افریقا کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


ڈرہم: کرکٹ ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
سیمی فائنل کھیلنے کے لیے سری لنکن ٹیم کو اپنے تینوں میچز جیتنے ہوں گے، اور دو میچز میں کامیابی کی صورت میں اسے پاکستان اور انگلینڈ کے میچز پر انحصار کرنا ہوگا۔
سیمی فائنل کھیلنے کی دوڑ میں پاکستان، انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور ان دونوں ٹیموں کو بھی سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک ایک فتح درکار ہے۔
ورلڈکپ 2019 کھیلنے والی دس میں سے تین ٹیمیں افغانستان، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close