تازہ ترین خبریںپاکستان

کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 47 مشتبہ افراد گرفتار

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، 3 رپیٹر، 5 بندوقیں، 2 رائفلیں، 7 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیے ہیں۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق سرچ آپریشن کوہاٹ کے علاقوں شینو خیل، گڑھی بہرام خان، شاہ آباد، بنگش آباد، حافظ آباد اور جرونڈہ روڈ کے علاقوں میں کیا گیا۔
روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں گرفتار ہونے والے 47 مشتبہ افراد کے علاوہ اشتہاری مجرموں کے 4 سہولت کار بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔
گرفتار افراد کو چھان بین اور تفتیش کے لیے تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close