تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات 29 جون کو قطر میں ہونگے

امریکا اور افغان طالبان نے مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق کی ہے۔ یہ مذاکراتی مرحلہ رواں مہینے کی 29 تاریخ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات میں شرکت کی تصدیق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بذریعہ ٹویٹ کی ہے۔
قبل ازیں ہفتہ بائیس جون کو افغانستان کے لیے مقرر خصوصی امریکی مندوب نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے راؤنڈ کی یہی تاریخ بتائی تھی۔
انہوں نے نئے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ فریقین اس عمل میں تیز پیشرفت کے خواہش رکھتے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے سات دور مکمل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فریقین گزشتہ مذاکرات سے کچھ خاص حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
طالبان کا موقف ہے کہ کسی بھی اہم فیصلے سے پہلے افغانستان میں موجود تمام غیرملکی افواج کا انخلاء ضروری ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیرملکی افواج ہیں تب تک اس ملک میں امن مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close