تازہ ترین خبریںدنیا

ننگرھار حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں گزشتہ روز ہونے والے خونی حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خودکش حملہ آوروں نے ایک نجی کمپنی کو نشانہ بناکر متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔
صوبہ ننگرہار کے گونرکے ترجمان کا کہنا تھا کہ 5مسلح افراد نے عمارتیں بنانے والی نجی کمپنی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 18 افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوئے۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےتمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں میں سے دو نے کمپنی میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ مزید تین افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
ننگرہار کے گونرکے ترجمان «عطاالله خوگیانی» کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کابل ائرپورٹ کے تعمیر و ترقی کے کام میں مصروف ہے۔
تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذّمہ داری قبول کرلی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام تکفیری داعشی دہشت گردوں کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close