تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج نے حاصل بزنجو کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کے امیدوار میرحاصل بزنجو کی طرف سے اس عمل میں ایک اہم قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قراردینا بے بنیاد ہے۔
آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقیر سیاسی مقاصد کیلئے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر حاصل بزنجو نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close