تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: ہرات – قندھار ہائی وے پر دھماکہ درجنوں جاں بحق یا زخمی


افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات –  قندھار ہائی وے پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں درجنوں شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہرات – قندھار شاہراہ پر سڑک کےکنارے نصب بم دھماکے میں 34 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔

تسنیم نیوز کے نمائندے کے مطابق ایک مسافربس کو نشانہ بنایا گیاہے۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق اور ۱۷ زخمی ہوئے۔

مسافربس صوبہ نیمروز سے ھرات جاری تھی صوبہ فراہ کے علاقے شاوز میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف شہروں میں خون ریز حملوں اور لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close